ہومتازہ ترینشام میں روسی اور امریکی لڑاکا طیارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے...

شام میں روسی اور امریکی لڑاکا طیارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے

شام میں روسی اور امریکی لڑاکا طیارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے

ماسکو (صداۓ روس)
شام میں مخالف جماعتوں کے روسی مرکز برائے مفاہمت (روسی وزارت دفاع کی ایک ڈویژن) کے نائب سربراہ وادیم کولت نے کہا کہ امریکی زیر قیادت فوجی اتحاد کے ایف پینتیس لڑاکا طیارے خطرناک طور پر شام میں روسی لڑاکا طیارے کے قریب پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق پچیس اگست کی صبح ساڑھے نو بجے اتحادی افواج کے ایف پینتیس لڑاکا طیاروں کا ایک جوڑا خطرناک طور پر ایک روسی سخوئی پینتیس طیارے کے قریب آیا جو شام کی جنوبی سرحد کے ساتھ التنف کے علاقے میں تقریباً چھے ہزار پانچ سو میٹر کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی پائلٹ نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور تصادم کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے۔ کولت کے مطابق اتحادی طیاروں اور ڈرونز نے شام کے التنف کے علاقے میں فضا میں خطرناک صورتحال پیدا کی جہاں سترہ بین الاقوامی فضائی راستے بھی گزرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتحادی افواج کے ڈرونز نے دن میں گیارہ بار ڈی کنفلیکشن پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں