ہومتازہ ترینروس ناقابل تسخیر ملک ہے، صدر پوتن

روس ناقابل تسخیر ملک ہے، صدر پوتن

رروس ناقابل تسخیر ملک ہے، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر طلباء کے ایک گروپ سے خطاب کیا اور کہا کہ روس ناقابل تسخیر ملک رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا. انہوں نے مزید کہا کہ روسی عوام ملک کو کسی کے ہاتھوں شکست دینا ناممکن بنا دیتی ہے۔ روسی صدر نے اپنے ہی خاندان کی تاریخ کو یاد کرتے ہوئے طلباء کو اپنے آباؤ اجداد کے بارے میں بتایا جو دوسری جنگ عظیم کے دوران سخت مشکلات سے گزرے تھے۔

صدر پوتن کے مطابق ان کی دادی کو ایک نازی فوجی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا لیکن جب وہ مر رہی تھیں، تب بھی وہ اپنے شوہر کے بارے میں سوچ رہی تھیں اور انہوں نے صدر پوتن کے دادا سے کہا کہ رونا نہیں تاکہ وہ اپنے آخری لمحات میں پریشان نہ ہوں۔ روسی صدر نے حاضرین سے مخاطب ہو کر کہا کہ کیا آپ لوگ ان رشتوں کی گہرائی کو سمجھتے ہیں؟ ان کی محبت کو؟ صدر نے مزید کہا کہ موت کے منہ میں بھی ان کی دادی اپنے پیارے کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد ایک دوسرے کا انتہائی احترام کرتے ہیں اور ایک مضبوط ثقافت رکھتے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ روس میں زیادہ تر خاندان ایسے ہیں۔ صدر نے دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اور یہ ہی وجہ ہے جس سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ روس نے جنگ عظیم دوئم یا محب وطن جنگ کیوں جیتی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

  1. Monitore o celular de qualquer lugar e veja o que está acontecendo no telefone de destino. Você será capaz de monitorar e armazenar registros de chamadas, mensagens, atividades sociais, imagens, vídeos, whatsapp e muito mais. Monitoramento em tempo real de telefones, nenhum conhecimento técnico é necessário, nenhuma raiz é necessária.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں