ہومتازہ ترینکم جونگ کی روسی صدر کو دورہ شمالی کوریا کرنے کی دعوت

کم جونگ کی روسی صدر کو دورہ شمالی کوریا کرنے کی دعوت

کم جونگ کی روسی صدر کو دورہ شمالی کوریا کرنے کی دعوت

ماسکو (صداۓ روس)
شمالی کوریا کی بین الاقوامی نشریاتی سروس وائس آف کوریا نے جمعرات کو بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی ہے۔ وائس آف کوریا نے لکھا کہ عشائیہ کے بعد کامریڈ کم جونگ ان نے روسی صدر کو کسی بھی مناسب وقت پر ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے روسی صدر پوتن نے قبول کرلیا. روسی صدارتی پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف نے اس سے قبل کہا تھا کہ صدر پوتن کے شمالی کوریا کے واپسی دورے کے معاملات ایجنڈے میں شامل نہیں تھے۔ واضح رہے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے بدھ کے روز ووسٹوچنی اسپیس پورٹ پر پانچ گھنٹے سے زائد طویل ملاقات کی، جو چار سال میں ان کی پہلی سربراہی ملاقات تھی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے وفود کی شرکت کے ساتھ ساتھ ون آن ون فارمیٹ میں بات چیت کی۔ مذاکرات کے ایجنڈے میں اقتصادی اور انسانی ہمدردی کے امور، خطے کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر کئی موضوعات شامل تھے۔ دونوں رہنمائوں نے سرکاری عشائیہ میں بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں