ہومتازہ ترینیوکرین یا تو ماسکو کی شرائط پر ہتھیار ڈال دے یا اپنا...

یوکرین یا تو ماسکو کی شرائط پر ہتھیار ڈال دے یا اپنا وجود ختم کروا لے گا، روس

یوکرین یا تو ماسکو کی شرائط پر ہتھیار ڈال دے یا اپنا وجود ختم کروا لے گا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی ریاستی ڈوما پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے کہا کہ یوکرین یا تو ماسکو کی شرائط سے دستبردار ہو جائے گا یا ایک ریاست کے طور پر اپنا وجود ختم کر دے گا۔ یوکرین کے تنازع کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن، نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ اور دیگر مغربی حکام اس جنگ سے اب پچھتاوے کا شکار دکھائی دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے کیف حکومت کو عسکری بنانے کے لیے بھاری رقم لگائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سادہ حقائق یہ ہیں کہ مغرب کو ہتھیاروں کی قلت کا سامنا ہے، یورپ اور امریکہ میں لوگوں کا سیاستدانوں پر سے اعتماد ختم ہوگیا ہے، اور کیف حکومت کی جوابی کارروائی بھی ناکام ہو چکی ہے.

ان کے بقول مغرب کے لئے پچھتاوے کی اس جنگ کے نتائج میں یورپ اور امریکا کے معاشی مسائل، یوکرین کی مسلح افواج کے لیے افرادی قوت کی کمی، اور بالآخر یوکرین کے لیے دیوالیہ پن اور آبادیاتی تباہی بھی شامل ہے۔ ولوڈن نے زور دیا کہ یہ حقائق خود بولتے ہیں کہ یوکرین ایک ریاست کے طور پر اس وقت تک ختم ہو جائے گا جب تک کیف حکومت روس کی شرائط کو تسلیم نہیں کرتی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

3 تبصرے

  1. Good day! Do you know if they make any plugins to assist
    with Search Engine Optimization? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing
    very good success. If you know of any please share. Cheers!

    You can read similar blog here: Sklep internetowy

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں