ہومتازہ ترینامریکہ لاطینی امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کو پسند نہیں کرتا، روس

امریکہ لاطینی امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کو پسند نہیں کرتا، روس

امریکہ لاطینی امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کو پسند نہیں کرتا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے روس-لاطینی امریکہ پارلیمانی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ روس کا بڑھتا تعاون واشنگٹن اور دیگر اتحادی ممالک کو پسند نہیں ہے۔ روسی عہدیدار نے کہا کہ بلاشبہ مجھے یقین ہے کہ واشنگٹن اور دیگر مغربی ممالک کبھی بھی روس کے لاطینی امریکا سمیت کیریبین ممالک کے ساتھ فروغ پاتے تعلقات سے خوش نہیں ہو سکتے. ریابکوف نے کہا کہ لیکن ہمارے لیے جو چیز زیادہ اہم ہے وہ یہ ہے کہ ہم لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سلسلے میں اس خطے کے ممالک کی طرف سے روس کے لئے ٹھوس اور تعمیری ردعمل دیکھتے ہیں۔

ریابکوف نے نشاندہی کی کہ لاطینی امریکی ریاستوں کے 200 سے زائد نمائندے فورم میں شرکت کے لیے ماسکو آئے ہیں۔ ریابکوف نے مزید کہا کہ یہ پہلا تجربہ ہے کہ جب ہماری پارلیمنٹ نے فورم کی تنظیم کے لیے ایک بہت ہی فعال، تخلیقی نقطہ نظر کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے لئے روسی وزارت خارجہ نے ہر ممکن مدد فراہم کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فورم کے سائیڈ لائنز پر متعدد ملاقاتیں ہو رہی ہیں، دستاویزات پر دستخط ہو رہے ہیں اور منصوبوں پر بات ہو رہی ہے، جبکہ ہم ایک تعمیری ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں