ہومانٹرنیشنلآسٹریلوی وزیرِاعظم کا سڈنی کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد اجتماع...

آسٹریلوی وزیرِاعظم کا سڈنی کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد اجتماع سے خطاب

آسٹریلوی وزیرِاعظم کا سڈنی کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد اجتماع سے خطاب

سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد اجتماع سے خطاب کیا۔ آسٹریلوی وزیرِ اعظم کی مسجد آمد کا مقصد ملک میں 14 اکتوبر کو ہونے والے ریفرنڈم میں اقلیتوں کو شامل ہونے کے لیے قائل کرنا تھا۔ آسٹریلیا میں قدیم باشندوں کو آئینی طور پر تسلیم کرنے کے لیے ایک تاریخی ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے جس میں شہری 14 اکتوبر کو ووٹ ڈالیں گے۔ آسٹریلین نیشنل امامز کونسل (اے این آئی سی) کے مطابق زیادہ تر ائمہ اور شیوخ آسٹریلوی مسلمانوں پر زور دیں گے کہ وہ جمعہ کی نماز کے خطبوں کے دوران مقامی آواز کو پارلیمنٹ میں پیش کریں جس نے ریفرنڈم کی حمایت میں حتمی اقدام شروع کیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے ایبوریجنل اور ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر کی آواز پر آئندہ ریفرنڈم کے حوالے سے نماز جمعہ کے اختتام پر مسلم کمیونٹی سے خطاب کیا اور کہا کہ مسلم آبادی آسٹریلیا کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پر کردار ادا کرتی ہے. وزیراعظم انتھونی البانی نے سڈنی کی لکیمبا مسجد میں شرکا سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم آسٹریلیا کے اس عظیم کثیر الثقافتی منصوبے کے ساتھ لوگوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

وزیراعظم انتھونی البانیز نے زور دے کر کہا کہ مسلم کمیونٹی کو بھی ملک کے سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں