ہومتازہ ترینیوکرین میں جنازے پر حملہ ہماری فوج نے نہیں کیا، روس

یوکرین میں جنازے پر حملہ ہماری فوج نے نہیں کیا، روس

یوکرین میں جنازے پر حملہ ہماری فوج نے نہیں کیا، روس

ماسکو صداۓ روس
یوکرین نے الزام عائد کیا ہے کہ شمال مشرقی یوکرین کے ایک گاؤں میں ایک فوجی کے جنازے میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں ٥١ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرینی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی یوکرین کے گاؤں میں واقع کیفے اور کریانے کی دکان پر روسی میزائل گرا جس کے نتیجے میں ٥١ افراد ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم اس دلخراش واقعے کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ماسکو کی بیان کردہ فوجی پالیسی کو دہرایا کہ روسی فوج کی جانب سے شہری مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جاتا. روس کے صدارتی محل کے ترجمان نے کہا کہ روسی حملے صرف فوجی انفراسٹرکچر اور ان مقامات پر کیے جاتے ہیں جہاں یوکرینی فوجی اور فوجی قیادت جمع ہوتی ہے.

یاد رہے اس سے قبل بھی یوکرینی رہنما ثبوت فراہم کیے بغیر کئی مہلک واقعات کا روس پر الزام لگا چکے ہیں۔ پچھلے مہینے یوکرین نے ماسکو پر الزام لگایا کہ اس نے جان بوجھ کر دونباس کے شہر کونسٹنٹینوو کے ایک بازار پر حملہ کیا۔ یہ حملہ اس دن ہوا جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کیف کا دورہ کر رہے تھے.

نیویارک ٹائمز نے بعد میں اطلاع دی کہ اس کے تفتیش کاروں کے دریافت کردہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ میزائل یوکرائنی تھا۔ اخبار نے کہا کہ حملے کی فوٹیج جائے وقوعہ پر فرانزک شواہد اور قریبی مقام سے یوکرائنی لانچ کی عینی شاہدین کی رپورٹیں سبھی یوکرینی کی افواج کے ذریعہ ہونے والے حادثے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں