ہومانٹرنیشنلامریکی ڈالر کو دھچکا، چین اور برازیل کے درمیان تجارت میں ڈالر...

امریکی ڈالر کو دھچکا، چین اور برازیل کے درمیان تجارت میں ڈالر کا خاتمہ

امریکی ڈالر کو دھچکا، چین اور برازیل کے درمیان تجارت میں ڈالر کا خاتمہ

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین اور برازیل کے درمیان تجارت میں ڈالرکو استعمال کئے جانے کا سلسلہ بند کر دیا گيا۔ چین کے بینک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ چین اور برازیل کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا پہلا معاملہ طے پایا ہے۔

چین اور برازیل، دونوں بریکس تنظیم کے رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا ایک اہم مقصد اپنے درمیان تجارت سے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین نے خریداری کی تینتالیس کھیپیں یوان کو برازیلی ریال میں تبدیل کر کے چینگداؤن بندرگاہ منگوائی ہیں اور اس طرح چین اور برازیل کے درمیان تجارتی معاملات، اب ان ملکوں کی قومی کرنسیوں میں انجام پانا شروع ہو گئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں