ہومانٹرنیشنلیوکرین کو مالی امداد نہ روکی جائے، یوکرینی خاتون اول کا مغرب...

یوکرین کو مالی امداد نہ روکی جائے، یوکرینی خاتون اول کا مغرب سے مطالبہ

یوکرین کو مالی امداد نہ روکی جائے، یوکرینی خاتون اول کا مغرب سے مطالبہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے رہنما کی اہلیہ ایلینا زیلینسکایا نے مغرب سے اپیل کی کہ وہ یوکرین کے لیے مالی امداد بند نہ کرے۔ یوکرینی خاتون اول نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیف کی مدد جاری رکھنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔ ان کے بقول اگر مغربی ممالک کیف کی حمایت کرنے سے انکار کرتے ہیں تو یوکرینی شہریوں کو “فانی خطرہ” کا سامنا ہے اور انہیں صرف مرنا پڑے گا۔ ایلینا زیلینسکایا نے کہا کہ ہمیں اس وقت واقعی مدد کی ضرورت ہے, آسان الفاظ میں ہم اس صورت حال سے نہیں تھک سکتے کیونکہ اگر ہم تھک گئے تو ہم سب مرجائیں گے۔ زیلنسکیا نے کہا کہ اگر دنیا تھک جائے تو کیا وہ ہمیں مرنے دیں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کیف میں وہ بڑے افسوس کے ساتھ مشاہدہ کررہی ہیں کہ مغربی ممالک میں یوکرین کی مدد کرنے کی خواہش کم ہو رہی ہے۔ یوکرینی صدر کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی صورت حال دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ مدد کرنے کا جذبہ ختم ہورہا ہے، کیونکہ یہ ہمارے لیے یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، اس لیے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

108 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں