ہومپاکستانپنجاب میں کئی موٹرویز متعدد مقامات پر شدید دھند کے باعث ٹریفک...

پنجاب میں کئی موٹرویز متعدد مقامات پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند

پنجاب میں کئی موٹرویز متعدد مقامات پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند

اسلام آباد (صداۓ روس)
پنجاب میں کئی موٹرویز کو متعدد مقامات پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شدید دھند والے موسم کا آغاز ہونے کے بعد کئی علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا۔ شدید دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو جانے پر ایم ٹو موٹروے اور ایم تھری موٹروے کو کچھ مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی شدت میں کمی آنے اور حد نگاہ بہتر ہونے تک سیالکوٹ موٹروے عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ موٹروے پولیس نے گاڑیوں کے ڈرائیورز کو موٹرویز پر دھند و سموگ کے دوران انڈیکیٹرز اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اورموسم سرما کی شدت بڑھنے،سردی کے باعث دھندو سموگ میں اضافہ کی وجہ سے حادثات سے بچاؤ کی غرض سے فوگ لائٹس کے بغیر گاڑیوں کو موٹر وے پر داخل ہونے سے گریزکامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوگ لائٹس کے بغیر گاڑیاں موٹر وے پر داخل نہ ہوں ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے چالان بھی کر دیئے جائیں گے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق چونکہ رات گئے اور علی الصبح کے اوقات میں مذکورہ موٹر وے پر کچھ وقت کیلئے دھند کا سلسلہ شروع ہوگیاہے اور حد نظر بھی کم ہو رہی ہے لہٰذا کسی بھی انٹر چینج سے فوگ لائٹ کے بغیر کوئی گاڑی موٹر وے پر نہ جائے تاکہ ان کے ڈرائیورز کو کسی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ موٹر وے پر سست رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر وے ایم تھری پر ٨٠ کلو میٹر سے کم رفتار پر چلنے والی لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز کے بھی چالانات کر دیئے جائیں گے۔ کہا گیا ہے کہ جس طرح موٹر وے پر ١٢٠ کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد سپیڈ خطرناک ہے اسی طرح ٨٠ کلو میٹر سے کم رفتار میں سفر کرنے والی گاڑیاں بھی خطرے سے خالی نہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

133 تبصرے

  1. cheap propecia no prescription cost of generic propecia online or get generic propecia price
    https://images.google.com.ng/url?q=https://finasteride.store propecia cost
    [url=http://www.snzg.cn/comment/index.php?item=articleid&itemid=38693&itemurl=https://finasteride.store]propecia without dr prescription[/url] cost propecia no prescription and [url=http://yslit.com/home.php?mod=space&uid=663292]cost of generic propecia price[/url] cost propecia without insurance

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں