ہومتازہ ترینجنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی ازبکستان میں جوہری ریکٹر بنائےگی

جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی ازبکستان میں جوہری ریکٹر بنائےگی

جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی ازبکستان میں جوہری ریکٹر بنائےگی

تاشقند (صداۓ روس)
یونہاپ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہنڈائی انجینئرنگ ازبکستان میں چھوٹے نیوکلیئر ری ایکٹر بنانے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔ کمپنی نے کوریا اٹامک انرجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ چھوٹے ری ایکٹرز میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز کی برآمد میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کمپنی نے روایتی نیوکلیئر پاور پلانٹس کے مقابلے لاگت کے سلسلے میں ان کی بہتر کارکردگی کے بارے اگاہ کیا ہے. یادداشت کے مطابق کوریا اٹامک انرجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مستقبل کے ری ایکٹروں کے ڈیزائن تیار کرنے اور انہیں لائسنس دینے کی ذمہ دار ہوگی۔ ہنڈائی ازبکستان میں بننے والے ان جوہری ریکٹروں کی کاروباری منصوبہ بندی، فنانسنگ، انجینئرنگ اور تعمیراتی کام سنبھالے گی۔

کمپنی نے کہا کہ ہم مربوط نظاموں پر مبنی جدید ماڈیولر ری ایکٹرز کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جسے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ١٩٩٧ سے تیار کر رہا ہے۔ اس جوہری ریکٹر میں کولنگ سسٹم ہائی پریشر والے پانی کا استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ ماڈل ١١٠ میگاواٹ تک توانائی پیدا کرسکتا ہے، جو کہ روایتی ری ایکٹرز کے حجم کا دسواں حصہ ہے۔ مزید برآں ان کے کمپیکٹ ہونے کی وجہ سے، سمارٹ ری ایکٹر دور دراز اور دشوار گزر پہاڑی علاقوں میں بھی باآسانی بنائے جا سکتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

146 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں