ہومپاکستانروسی صدر نے پاکستان کے قرضوں کی بحالی کے پروٹوکول پر دستخط...

روسی صدر نے پاکستان کے قرضوں کی بحالی کے پروٹوکول پر دستخط کردئیے

روسی صدر نے پاکستان کے قرضوں کی بحالی کے پروٹوکول پر دستخط کردئیے

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پہلے سے توسیع شدہ قرضوں کے تحت پاکستان کی طرف سے قرضوں کی ادائیگی کے نئے طریقہ کار کے ساتھ پروٹوکول کی توثیق کرنے والے ایک قانون پر دستخط کیے ہیں۔ یکم جون ٢٠٢٣ تک روس پر پاکستانی قرض انہتر عشاریہ پندرہ ملین ڈالر تھا جس میں چورتالیس عشاریہ چونتیس ملین ڈالر واجب الادا قرضے بھی شامل تھے۔ نئے پروٹوکول کا مقصد اس کی ادائیگی کے لیے قانونی ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔ یہ پروٹوکول دونوں ممالک کے درمیان ادائیگی کے نئے طریقہ کار، ادائیگی کے شیڈول، اور سود جمع کرنے کے طریقہ کار کا تعین کرتا ہے۔ یہ پروٹوکول دونوں ممالک کو لین دین کے لئے روبل یا یوآن میں ادائیگی کرنے کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے یہ پروٹوکول قرض کی واپسی کا نیا طریقہ کار بنیادی طور پر پاکستان کی ادائیگی کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتا ہے۔ توقع ہے کہ اس پروٹوکول کی توثیق ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی ترقی اور مضبوطی کے ساتھ ساتھ روس پاکستان تعلقات میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔ واضح رہے یہ پروٹوکول دستخط ہونے کے بعد دس دنوں میں نافذ العمل ہوجائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

175 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں