ہومتازہ ترینامریکہ نے روسی کار ساز کمپنی اولوٹ پر پابندی عائد کردی

امریکہ نے روسی کار ساز کمپنی اولوٹ پر پابندی عائد کردی

امریکہ نے روسی کار ساز کمپنی اولوٹ پر پابندی عائد کردی

ماسکو (صداۓ روس)
امریکی مالیاتی محکمے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ نے روسی موٹرانوسٹ کمپنی کو اپنی روس مخالف پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ واضح رہے موٹرانوسٹ روس کے لپسک ریجن میں ایک پلانٹ میں اولوٹ برانڈ کے نام سے الیکٹرک کاریں تیار کرتا ہے۔ لپسک ریجن میں موٹرانوسٹ پلانٹ میں اولوٹ الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار ستمبر ٢٠٢٢ کے آخر میں شروع ہوئی۔ اس کمپنی کی پروڈکٹ لائن میں اب اولوٹ آئی پرو اور آئی جوائے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی کے معروف ماڈلز میں آئی جیٹ اسپورٹس کراس اوور اور آئی سپیس ہائبرڈ شامل ہیں.

موٹرانوسٹ براہ راست پیداوار کے علاوہ چینی برانڈ دونگفینگ کی کاروں کے ساتھ ساتھ چینی برانڈ وویہ سے ہائبرڈ اور الیکٹرک کاریں بھی درآمد کر کے آگے فروخت کرتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں