ہومتازہ ترینمغرب خفیہ طور پر روس یوکرین مذاکرات پر زور دے رہا ہے,...

مغرب خفیہ طور پر روس یوکرین مذاکرات پر زور دے رہا ہے, روسی وزیر خارجہ

مغرب خفیہ طور پر روس یوکرین مذاکرات پر زور دے رہا ہے, روسی وزیر خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ متعدد مغربی رہنماؤں نے ان سے یوکرین میں تنازع کے خاتمے کے لیے ممکنہ مذاکرات کے بارے میں رابطہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کریملن اس وقت تک بات چیت کے لیے تیار ہے جب تک مغرب ماسکو کے بنیادی مفادات کا احترام کرتا ہے۔ سرگئی لاوروف نے اپنے بیلاروسی ہم منصب سرگئی ایلینک کے ساتھ بات کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ مغربی طاقتیں مذاکراتی تصفیے میں تیزی سے دلچسپی لے رہی ہیں. تاہم روسی وزیرخارجہ نے کسی بھی ملک کا نام لینے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا اور نہ ہی مجھے نام بتانے کا کوئی حق نہیں ہے، لیکن مغربی ممالک کے متعدد اعلیٰ سطحی، معروف رہنما، جن میں ایک مخصوص مغربی رہنما نے کئی بارمختلف مواصلاتی چینلز کے ذریعے سگنل بھیجے ہیں کہ ہم کیوں نہیں ملتے اور بات کرتے ہیں کہ جس سے یوکرین اور روس تنازعہ ختم ہو سکے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

134 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں