ہومتازہ ترینترقی پذیر ممالک کو امداد کے مغربی ممالک کے وعدے جھوٹے ہیں،روس

ترقی پذیر ممالک کو امداد کے مغربی ممالک کے وعدے جھوٹے ہیں،روس

ترقی پذیر ممالک کو امداد کے مغربی ممالک کے وعدے جھوٹے ہیں،روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے کے بارے میں مغرب کے بیانیہ کو سراسر جھوٹ قرار دیا ہے۔ روس کے اعلیٰ سفارت کار نے چینل ون پر دی گریٹ گیم ٹی وی شو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یقیناً مغربی بیان بازی کہ وہ بین الاقوامی برادری کا حصہ بننا چاہیں گے اور چاہتے ہیں کہ گلوبل ساؤتھ اور گلوبل ایسٹ کے ممالک تیزی سے ترقی کریں یا ان تمام اسکیموں کا حصہ بنیں جو بنی نوع انسان کو غربت و افلاس سے بچاسکیں خالص جھوٹ ہے. انہوں نے مزید کہا کہ مغرب نے دنیا کے غریب اور ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے جو رقم دینے کا وعدہ کیا ہے وہ اس بجٹ کا حصہ ہے جو یوکرین کو بھیجی گئی ہے۔

لاوروف نے واضح کیا کہ مغرب نے افریقی ممالک سے جو امدادی رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اس میں اور جو رقم دی گئی ہے اس میں دس گنا فرق ہے۔ اس کے علاوہ مغرب نے ترقی پذیر ممالک سے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے اخراجات کو پورا کرنے کا جو وعدہ کیا ہے وہ بھی پورا نہیں کیا جا رہا. لاوروف کے مطابق اب تو مغرب کے پاس یوکرین کی حمایت کے لیے پیسے ختم ہو رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

175 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں