ہومانٹرنیشنلروس اب چینی کاروں کے لیے سب سے بڑی منڈی بن چکا...

روس اب چینی کاروں کے لیے سب سے بڑی منڈی بن چکا ہے، چین

روس اب چینی کاروں کے لیے سب سے بڑی منڈی بن چکا ہے، چین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس میں چین کے سفیر ژانگ ہنہوئی نے ریا نووستی کو بتایا ہے ماسکو اور بیجنگ کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعاون کے درمیان روس چینی کاروں کا سب سے بڑا درآمد کنندہ بن گیا ہے. انہوں نے کہا کہ ماسکو پر مغربی پابندیوں اور امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کی روشنی میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت عروج پر ہے۔ ژانگ نے روسی اور چینی سربراہان حکومت کے درمیان ٢٨ ویں باقاعدہ میٹنگ کے موقع پر بتایا کہ فی الحال آٹو موٹیو انڈسٹری میں تعاون باہمی تجارت کا ایک اہم جزو بن گیا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ چین روس کو کاروں کا سب سے بڑا فراہم کنندہ بن گیا ہے، برآمدات کے حجم میں تعداد اور مالیاتی دونوں لحاظ سے نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ روسی سفارت کار نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے.

ژانگ کے مطابق بیجنگ لگاتار ١٣ سالوں سے ماسکو کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور روس کے ساتھ تعاون میں چینی کمپنیوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی، امریکی، جنوبی کوریائی اور جاپانی کار سازوں کے اخراج کے بعد چینی برانڈز نے اس سال تمام روسی کاروں کی درآمدات میں نوے فیصد سے زیادہ حصہ لیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں