ہومانٹرنیشنلیورپ میں معاشی و اقتصادی بحران سے کرسمس کی تیاریاں متاثر

یورپ میں معاشی و اقتصادی بحران سے کرسمس کی تیاریاں متاثر

یورپ میں معاشی و اقتصادی بحران سے کرسمس کی تیاریاں متاثر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی ممالک کہ جنہیں زندگی کے بھاری اخراجات اور معیشت کے بارے میں تاریکی اور غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے ، کرسمس کے اخراجات کنٹرول کرنے اور کفایت شعاری سے کام لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ یورپ میں کرسمس اور خریداری کا موقع آنے پر بیشتر ملکوں نے معیشت کے غیر یقینی مستقبل کی پیش گوئی کی ہے۔ ان ممالک نے معاشی بحران کی بنا پر اس سال کرسمس کے موقع پر خریداری میں کفایت شعاری سے کام لیا ہے جس سے کرسمس کی رونقیں متاثر ہوئی ہیں۔ یورپ میں زندگی کے بڑھتے اخراجات سے معیار زندگی بھی گرتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ ان ہی سب مسائل کی بنا پر غذائی اشیا مہنگی اور نتیجے میں افراط زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یورپی شہریوں کا خیال ہے کہ یوکرین جنگ میں بھیجا جانے والا یورپی ممالک کا پیسہ یورپ میں موجودہ معاشی بحران کا سبب بنا ہے. واضح رہے یورپی یونین نے تقریبا ٢ سال سے جاری روس یوکرین تنازعہ میں بھاری مالی اور ہتھیاروں کی معاونت کی ہے جو کے تاحال جاری ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

111 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں