ہومتازہ ترینمیلبرن ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ دوسرے دن کے اختتام پر مشکلات کا...

میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ دوسرے دن کے اختتام پر مشکلات کا شکار

میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ دوسرے دن کے اختتام پر مشکلات کا شکار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں ٣١٨ رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام پر ٦ وکٹوں کے نقصان پر ١٩٤ رنز بنا لیے۔ پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا ہے۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ ٣٤ رنز پر گری جب امام الحق١٠ رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ ١٢٤ رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق کو ٦٢ رنز پر پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔

اوپنر عبداللّٰہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف ٩٠ گیندوں پر ٤ چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی۔ عبداللّٰہ شفیق نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں نصف سنچری بنائی ہے۔ پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہیں آسٹریلوی کپتان نے ایک رن پر بولڈ کیا جبکہ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ شان مسعود کی شکل میں گری جب وہ ٥٤ رنز پر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ ١٥١ اور چھٹی وکٹ ١٧٠ رنز پر گری، سعود شکیل ٩ اور سلمان علی آغا ٥ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٧ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین ٦٣ رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خواجہ ٤٢ اور مچل مارش ٤١ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر نے ٣٨ ، اسٹیو اسمتھ ٢٦ ، ٹریوس ہیڈ ١٧ اور کپتان پیٹ کمنز ١٣ رنز بنا سکے۔ عامر جمال نے تین، شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

197 تبصرے

  1. cheap propecia without prescription cost cheap propecia no prescription or cost generic propecia without a prescription
    http://chat.dolmorgul.de/redirect.php?url=http://finasteride.store cost of generic propecia for sale
    [url=http://www.yakubi-berlin.de/url?q=https://finasteride.store]cost cheap propecia prices[/url] cost cheap propecia prices and [url=https://98e.fun/space-uid-7537589.html]buy propecia price[/url] cost of generic propecia without a prescription

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں