ہومپاکستانایران کا حملہ، پاکستان نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کردیا

ایران کا حملہ، پاکستان نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کردیا

ایران کا حملہ، پاکستان نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کردیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
ایران کی جانب سے پاکستانی حدود میں فضائی حملے کے بعد اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر، جو کہ اس وقت ایران میں ہیں، فی الحال واپس نہ آئیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے مابین جاری یا آئندہ دنوں میں ہونے والے تمام اعلی سطح کے دوروں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے “غیر قانونی اقدام” کے بعد جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے اور اس کے نتائج کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا، “ہم نے ایرانی حکومت تک بھی یہ پیغام پہنچا دیا ہے۔”

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں