ہومپاکستانروسی فیڈریشن میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب ۔

روسی فیڈریشن میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب ۔

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس دوران شرکاء نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



اس تقریب میں ماسکو میں متعین پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی ، سفارتی عملہ، میڈیا نمایندوں اور پاکستانی کمیونٹی شرکت کی۔شرکاء کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خصوصی مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔


تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سناۓ گۓ۔

پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے صدر مملکت عارف علوی کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام سنایا۔ وزریراعظم پاکستان کا پیغام ڈپٹی ہیڈ آف مشن نےسنایا۔

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی عکاسی کرتی تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں