ہومپاکستانشہباز شریف 201 ووٹ لے کر پاکستان کے وزیراعظم منتخب

شہباز شریف 201 ووٹ لے کر پاکستان کے وزیراعظم منتخب

شہباز شریف 201 ووٹ لے کر پاکستان کے وزیراعظم منتخب

اسلام آباد (صداۓ روس)
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ٢٠١ ووٹ لے کر پاکستان کے ٢٤ ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے ٩٢ ووٹ حاصل کیے ہیں. مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف دوسری مرتبہ وزارت عظمٰی کے امیدوار تھے، جبکہ سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب کو وزارت عظمٰی کا امیدوار بنایا۔

وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کا شیڈول جاری
ایوان صدر میں نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری چار مارچ بروز پیر کو سہ پہر دو بجے کر پینتالیس منٹ پر ہوگی۔ ایوان صدر نے تقریب حلف برداری کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔ تقریب حلف برداری کے لیے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے۔ آرمی چیف، نگراں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر اعلی حکام شرکت کریں گے۔ چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلی بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں