ہومتازہ ترینروس آپ کا دوست ہے، صدر پوتن کا سوچی یوتھ فیسٹول کی...

روس آپ کا دوست ہے، صدر پوتن کا سوچی یوتھ فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب

روس آپ کا دوست ہے، صدر پوتن کا سوچی یوتھ فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سوچی میں ورلڈ یوتھ فیسٹول کی اختتامی تقریب میں دنیا بھر کے ہزاروں نوجوانوں سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران روسی رہنما کا کہنا تھا کہ روس نے سوچی یوتھ فیسٹول کے تمام شرکاء کے لیے دوستی، تخلیقی صلاحیتوں اور آزادی کے لیے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، صدر نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ انھیں امید ہے کہ یہ کوشش کامیاب رہی۔
روسی رہنما نے عالمی عدم مساوات کو “جدید دنیا کی بنیادی ناانصافی” قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج کے نوجوانوں کو مستقبل میں اسے تبدیل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

روسی صدر نے زور دیا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھیں، کیا ایسا ماحول پیدا کرنا ممکن ہے جہاں سب لوگ برابر کے حالات میں ہوں، اپنے خاندان اور انسانیت کی بھلائی کے لیے یکساں طور پر بڑھیں اور ترقی کریں، تو میں جواب دوں گا کہ میں نہیں جانتا۔ لیکن ایک چیز ہے جو میں یقینی طور پر جانتا ہوں – ہم سب کو اسے حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے! صدر پوتن کا کہنا تھا کہ عظیم تر عالمی مساوات دنیا کو مزید شفاف، منصفانہ، پائیدار، متوازن اور جمہوری بنانے میں مدد دے گی۔

سوچی ورلڈ یوتھ فیسٹول کے شرکاء کے لیے صدر پوتن کا واضح پیغام تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ جان لیں کہ پورا روس اب آپ کا دوست ہے، ہمارے دروازے آپ کے لیے، آپ کی تمام نیک کوششوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کا مستقبل کامیابیوں سے بھرا ہوگا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں