ہومانٹرنیشنلتائیوان کی ایئرلائن میں پرواز کے دوران مسافر کی خودکشی کی کوشش

تائیوان کی ایئرلائن میں پرواز کے دوران مسافر کی خودکشی کی کوشش

تائیوان کی ایئرلائن میں پرواز کے دوران مسافر کی خودکشی کی کوشش

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
تائیوان کی ایئرلائن ایوا ایئر کی پرواز کے دوران ایک مسافر کی خودکشی کی کوشش کے بعد طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ برطانوی نیوز ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق بنکاک سے لندن جانے والی ایوا ایئر بی آر ٦٧ کی پرواز نے لینڈنگ شروع ہی کی تھی کہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے غور کیا کہ ایک مسافر سیٹ پر موجود نہیں ہے۔ طیاروں کی لینڈنگ کے وقت مسافروں کا سیٹ پر موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔ جب عملے نے دیکھا کہ سیٹ خالی ہے تو انہوں نے باتھ روم کی جانب رخ کیا جہاں مسافر نے خود کو بند کر رکھا تھا۔
جہاز کے عملے نے مسافر کو تشویشناک حالت میں پایا اور دیکھا کہ مسافر کو چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ اور آن بورڈ ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی۔
ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور مسافر کو ہسپتال لے جایا گیا۔
ایوا ایئر کی جانب سے مسافر کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی مسافر کو آنے والے چوٹ کی نوعیت یا لینڈنگ کی تفصیلات کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔ طیاروں کی تفصیلات بتانے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق طیارہ مقررہ وقت سے ١٧ منٹ پہلے شام ٧ بج کر ٣ منٹ پر ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں