ہومانٹرنیشنلبھارت کے آبی ذخائر کم ترین سطح پر، پینے والا پانی نایاب...

بھارت کے آبی ذخائر کم ترین سطح پر، پینے والا پانی نایاب ہوجائے گا

بھارت کے آبی ذخائر کم ترین سطح پر، پینے والا پانی نایاب ہوجائے گا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے اہم آبی ذخائر پانچ سالوں میں اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے اس موسم گرما میں پینے کا پانی اور بجلی کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے. برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا کی ’سلیکون ویلی‘ بنگلورو جیسے بڑے مراکز میں پانی کی سپلائی میں پہلے سے ہی کمی کی جا رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت کے زیر نگرانی پینے، آبپاشی اور ملک کے پن بجلی کا کلیدی ذریعہ سمجھے جانے والے ١٥٠ آبی ذخائر گذشتہ ہفتے صرف ٤٠ فیصد صلاحیت تک بھرے گئے۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں مرکزی آبی ذخائر کی گنجائش ١٦ فیصد تک کم تھی۔ مارچ ٢٠١٩ کے بعد پانی کے ذخائر سب سے کم ہیں جب ذخائر کی گنجائش ٣٥ فیصد تک گرگئی تھی اور چنئی جیسے جنوبی شہروں میں پانی ختم ہو گیا تھا۔
یہ صورتحال وسطی اور جنوبی شہروں میں بحران کو بڑھا سکتی ہے جنہیں اپریل اور مئی میں شدید گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھارت کے آبی وسائل جون کے آس پاس پری مون سون اور مون سون بارشوں سے دوبارہ بھرتے ہیں۔
دیگر صنعتی ریاستوں جیسے مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور زرعی ریاستوں اتر پردیش اور پنجاب میں سطح ان کی ١٠ سالہ اوسط سے کم ہے۔ پانی کی حفاظت کے اتحاد کے کنوینر سندیپ انیرودھن نے کہا کہ ’اگر حکومت نے ابھی عمل نہیں کیا تو مستقبل میں پانی کی جنگوں کا خطرہ ہے۔‘ گذشتہ سال مون سون میں ٢٠١٨ کے بعد سب سے کم بارشیں ہوئیں۔ مون سون غیر مساوی بھی رہا کیونکہ کچھ علاقوں میں دوسروں کے مقابلے زیادہ بارش ہوئی۔ وفاقی وزارت توانائی کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا کہ وزارت آبی ذخائر کی سطح کی نگرانی کر رہی ہے لیکن ابھی تک ایسی صورت حال کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا جس کی وجہ سے پلانٹ بند ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو پینے کے پانی کی فراہمی کو بجلی کی پیداوار پر ترجیح دی جائے گی۔
گذشتہ اپریل سے شروع ہونے والے رواں مالی سال کے آغاز سے ١٠ مہینوں میں انڈیا کی ہائیڈرو جنریشن میں بجلی کی مضبوط طلب کے باوجود ١٧ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں