ہومپاکستانپنجاب میں بجٹ تک 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے پیکیج...

پنجاب میں بجٹ تک 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ

لاہور (صداۓ روس)
پنجاب حکومت نے بجٹ تک 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج پر کام کررہے ہیں، جون کے بجٹ میں سکیم نظر آئے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمیٹی بنادی ہے، ممکن ہے بجٹ سے پہلے ہی سکیم کا اعلان کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد خاندان 300یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا تعلق وفاقی حکومت سےہے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت 300ارب روپے موجود ہیں، پنجاب کی معاشی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے، ہم اپنے ٹیکس کے نظام میں بہت بہتری لائے ہیں، شہبازشریف کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ٹیکس کا سلسلہ کچھ خاص بہتر نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے صوبے کے ریونیو کو مزید بڑھائیں گے، جون میں پنجاب کا بہترین بجٹ نظر آئے گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 1500 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہے حکومت ہر صورت میں ریلیف فراہم کرے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں