ہومپاکستانسگریٹ اور نسوار کی بڑی کھیپ سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش...

سگریٹ اور نسوار کی بڑی کھیپ سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (صداۓ روس)
محکمہ کسٹم نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سگریٹ اور نسوار کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ریاض جانے والے مسافر سے سگریٹ اور نسوار کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ۔ڈپٹی کلکٹر کسٹم حماد احمد کے مطابق کسٹم عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو سامان سے 17ہزار سے زائد سگریٹ کے پیکٹس برآمد ہوئے۔کسٹم حکام کے مطابق مسافر کے قبضے سے 410سے زائد باکس بھی برآمد ہوئے جس میں ممنوعہ نسوار چھپا رکھی تھی،
محکمہ کسٹم نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافروں سے 38ہزار سے زائد سگریٹ برآمد کئے جبکہ 800سے زائد ممنوعہ اشیاء نسوار کے پیکٹس برآمد ہوئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں