ہومکھیلمحمدعامر کب قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے؟ جانیے

محمدعامر کب قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے؟ جانیے

لاہور (صداۓ روس)
لیفٹ آر م فاسٹ بولر محمد عامرکی قومی ٹیم کے لیے دستیابی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محمد عامر نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کاموقع دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے،بورڈ نے عزت دی اور بتایا پاکستان کےلیے اب بھی کھیل سکتے ہیں۔محمد عامر نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، انگلینڈ اور پھر ٹی20 ورلڈ کپ کےلیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ اس سے قبل وہ فٹنس کیمپ بھی جوائن کریں گے۔

خیال رہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا ہے، اپنے پیغام میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہوں۔میرا ملک، میری ذات سے پہلے آتا ہے۔ پاکستان کےلیے اب بھی کھیلنے کاخواب ہے۔ گرین شرٹ پہننا ہمیشہ سے سب سے بڑی خواہش رہی اور رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے میری مثبت بات چیت ہوئی ہے،کرکٹ بورڈ کو بتا دیا کہ پاکستان کےلیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں