ہومپاکستانچینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر کام روک دیا، منصوبے پرکتنے...

چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر کام روک دیا، منصوبے پرکتنے چینی باشندے کام کر رہے تھے ؟جانیے

پشاور (صداۓ روس)
داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول ورک معطل کر دیا ہے تاہم چینی باشندےتاحال خیبر پختونخوا میں مہمند ڈیم پر کام کر رہے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم پر تقریباً 500 چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں کام کر رہے ہیں۔ مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

“جنگ ” کے مطابق قراقرم ہائی وے منصوبے پر کام کرنے والے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام روک دیا ہے اور مقامی عملے کو گھر پر رہنے کو کہا گیا ہے۔ ضلع اپر کوہستان میں 4320 میگاواٹ کے داسو ڈیم پر تقریباً 741 چینی اور 6 ہزار مقامی لوگ کام کر رہے ہیں۔

جی ایم دیامر بھاشا ڈیم نزاکت حسین نے بھی تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 500 چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں لیکن ایف ڈبلیو او کا عملہ اس پر کام کر رہا ہےچھ ہزار مقامی افراد ڈیم پر کام میں مصروف ہیں ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں