ہومپاکستانصدر آصف علی زرداری کی پاکستان میں روسی سفیر البرٹ خوریو سے...

صدر آصف علی زرداری کی پاکستان میں روسی سفیر البرٹ خوریو سے ملاقات

صدر آصف علی زرداری کی پاکستان میں روسی سفیر البرٹ خوریو سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں متعین روس کے سفیر البرٹ خوریو نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے. اس ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں. صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے روسی بنکوں کو پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کی ترغیب دے. دوران ملاقات صدر مملکت نے روس کے ساتھ ثقافتی شعبے بالخصوص ٹی وی اور فلمز میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا. صدر پاکستان نے روسی سفیر کو روسی صدر ولادیمیرپوتن کو دوبارہ منتخب ہونےپر مبارکباد، اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا. صدر آصف علی زرداری نے کہا امید ہے کہ صدر پوتن کی قیادت میں روس تیز تر معاشی ترقی کرے گا، اور عالمی امن کو فروغ حاصل ہوگا.صدر مملکت نے حال ہی میں ماسکو میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں جس میں ١٤٥ معصوم جانوں کا ضیاع ہوا پر اظہار افسوس کیا.

اس موقع پر روسی سفیر نے کہا کہ روس پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے. سفیر البرٹ خوریو نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ امور بشمول انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ پر تعاون کررہے ہیں.روسی سفیر کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ موجودہ تجارتی حجم کو دو گنا کرنا چاہتا ہے. اس ملاقات کے دوران روسی سفیر نےماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا. روسی سفیر نے بھی صدر آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں