ہومانٹرنیشنلبائیڈن کی اہلیہ نے اسرائیل کی حمایت والے اجلاس میں شرکت سے...

بائیڈن کی اہلیہ نے اسرائیل کی حمایت والے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

بائیڈن کی اہلیہ نے اسرائیل کی حمایت والے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
غزہ کی جنگ کا تنازع کانگریس اور وائٹ ہاؤس کی گلیوں سے نکل کر امریکی صدر جو بائیڈن کے کمرے تک جا پہنچا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اندر سے ایک مضبوط آواز غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خاتمے پر زور دے رہی ہے اور یہ آواز امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کی ہے۔ اخبار کے مطابق جل نے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر بائیڈن کے مہمانوں میں سے ایک کو مطلع کیا کہ انہوں نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں مسلم کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران صدر بائیڈن نے اپنی اہلیہ کی جانب سے اس پالیسی کو مسترد کرنے کے متعلق اپنے خیال کا اظہار کیا اور زور دیا کہ وہ مجھ سے غزہ میں جنگ بند کرنے پر بھی زور دیتی ہیں۔ سیاہ فام مسلم لیڈرشپ کونسل کی بانی سلیمہ سوسویل نے بیان کیا کہ خاتون اول اس بات پر زور دینے کے لیے پرعزم تھیں۔

صدر کے بیانات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس کے حکام نے کہا کہ صدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان اس جنگ کے حوالے کوئی مفاہمت نہیں ہے۔ بائیڈن اپنی اہلیہ کی طرح شہری ہلاکتوں پر ناراض ہیں۔ حکام نے بتایا کہ خاتون اول نے اسرائیل سے حماس کے خلاف کوششیں ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔ امریکی خاتون اول کے دفتر کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن کی طرح خاتونِ اول بھی امدادی کارکنوں پر حملوں اور غزہ میں بے گناہ جانوں کے مسلسل نقصان سے غمزدہ ہیں۔ وہ دونوں اسرائیل سے چاہتے ہیں کہ وہ عام شہریوں کی حفاظت کے لیے کچھ کرے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں