ہومانٹرنیشنلجاپانی امیگریشن قانون میں سختی، پناہ کی درخواست کرنے والے ملک بدر...

جاپانی امیگریشن قانون میں سختی، پناہ کی درخواست کرنے والے ملک بدر ہونگے

جاپانی امیگریشن قانون میں سختی، پناہ کی درخواست کرنے والے ملک بدر ہونگے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان جون میں پناہ گزینوں کی اسکریننگ کے نئے قوانین نافذ کرے گا، جس میں دو بار سے زیادہ پناہ کی درخواست کرنے والوں کو ملک بدر کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ حکومت نے جمعہ کو کابینہ کے اجلاس میں نظرثانی شدہ امیگریشن قانون کو 10 جون سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ موجودہ قانون کی ایک شق کے مطابق پناہ کے متلاشیوں کو ایسی صورت میں ملک بدر نہیں کیا جا سکتا جب پناہ گزین کی حیثیت کے لیے ان کی درخواستیں زیر غور ہوں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے صرف ملک بدری سے بچنے کے لیے بار بار درخواستیں دائر کی ہیں۔

نظرثانی شدہ قانون کے تحت، تیسری بار یا اس سے زیادہ مرتبہ سیاسی پناہ کی درخواست داخل کرنے والوں کو ایسی صورت میں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا، جب وہ ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں ناکام رہیں۔ ملک بدری کا سامنا کرنے والے اب تک اصولی طور پر قید میں رکھے جاتے ہیں۔ لیکن نظر ثانی شدہ قانون انہیں حراستی مراکز سے باہر اور منظور شدہ کفیل کی نگرانی میں رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں