ہومتازہ ترینکروکس دہشت گردانہ حملے میں یوکرین ملوث ہے، روس کا دعویٰ

کروکس دہشت گردانہ حملے میں یوکرین ملوث ہے، روس کا دعویٰ

کروکس دہشت گردانہ حملے میں یوکرین ملوث ہے، روس کا دعویٰ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ روس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یوکرین کی خفیہ سروس اور ماسکو کے باہر ایک میوزک ہال میں گزشتہ ماہ ہونے والے دہشت گردانہ حملے کرنے والوں کے درمیان ممکنہ تعلق کا پتہ لگایا ہے۔یہ بیان روسی ایجنسی کے سربراہ الیگزینڈر باسٹریکن کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا جس میں ہائی پروفائل کیس میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ میں اجتماع میں جاری گئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، صرف کیف کے ملوث ہونے کے “اہم شواہد” کا حوالہ دیا اور ان معلومات کو دہرایا جو پہلے سے ہی عوامی طور پر دستیاب تھیں۔ واضح رہے اس حملے میں چار مسلح افراد شامل تھے، جنہوں نے ایک کنسرٹ سے قبل کروکس سٹی ہال پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے مرکزی آڈیٹوریم میں اندھا دھند فائرنگ کی اور عمارت کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 140 سے زیادہ لوگ مارے گئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

59 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں