ہومپاکستانعید پر وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا...

عید پر وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کرنا ہوگا، شہباز شریف

عید پر وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کرنا ہوگا، شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید پر وطن کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔ وزیراعظم نے لاہور میں نمازِ عیدالفطر ادا کی، شہباز شریف نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے دعا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لوگوں سے عید ملے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید پر محروم طبقے کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عید پر وطن کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کریں، عید پر ہمیں کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو خاص طور پر یاد رکھنا چاہیے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عیدالفطر ادا کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں نمازِ عید ادا کی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، اراکین سندھ اسمبلی جمیل سومرو، سہیل انور سیال اور دیگر نے بھی لاڑکانہ میں نمازِ عید ادا کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں