ہومتازہ ترینروسی صدر کی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

روسی صدر کی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

روسی صدر کی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ عیدالفطر، ماہ رمضان کے اختتام پر منایا جانے والا تہوار ہے. انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر دنيا بھر کے مسلمانوں کو نيک خواہشات اور مبارک باد پيش کرتا ہوں. ماہ رمضان کے انسانوں کے لیے جسمانی و روحانی طور پر بحالی کا دورانیہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ”ہم عید سعید کے موقع پر ہمارے ارد گرد پھیلنے والے امن و نیک نیتی کے ماحول کے سال بھر جاری رہنے کی تمنا کرتے ہیں۔”

روسی صدر نے مزید کہا کہ روس میں مسلمان اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملنے والی تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روایات کی قدر کرتے ہیں۔ وہ اس تہوار کو منانے کے لیے برادریوں اور خاندانوں کے طور پر اکٹھے ہوتے ہیں اور اپنے آباؤ اجداد کی میراث کو برقرار رکھتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔

صدر پوتن کا کہنا تھا کہ مسلم تنظیمیں ہمارے معاشرے میں اہم حب الوطنی، تعلیمی اور خیراتی اقدامات کر کے ایک فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ نوجوان نسل کو تعلیم دینے، خصوصی فوجی آپریشن کے شرکاء اور سابق فوجیوں کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانوں کی مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ریاست اور سول سوسائٹی کے ساتھ کام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ روسی رہنما نے کہا کہ روس کی مسلم تنظیموں نے ہمارے لوگوں کے اتحاد کو مضبوط کرنے اور بین النسلی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

95 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں