ہومکھیلپاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی وجہ سےختم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی وجہ سےختم

اسلام آباد(صداۓ روس)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں بارش کے باعث پہلے ٹاس آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا، تاہم آؤٹ فیلڈ سوکھنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی اور کیویز کی بیٹنگ تاخیر کا شکار ہوئی۔تاہم کچھ دیر بعد بارش رکی اور میچ 5 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا لیکن نیوزی لینڈ کی اننگز کی 2 گیندوں کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ ختم کردیا گیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر صرف2 رنز بناسکی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل