ہومانٹرنیشنلیورپ کی سلامتی سرد جنگ کے وقت سے بھی زیادہ خطرے میں...

یورپ کی سلامتی سرد جنگ کے وقت سے بھی زیادہ خطرے میں ہے, یورپی یونین

یورپ کی سلامتی سرد جنگ کے وقت سے بھی زیادہ خطرے میں ہے, یورپی یونین

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین نے کہا ہے کہ یورپ کی سلامتی کو سرد جنگ کے وقت سے سخت دور کا سامنا ہے. جوزف بورل نے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یوکرین کے مسئلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موجودہ حالات میں بر اعظم یوروپ کی صورت حال کو بہت ہی تشویشناک بتایا۔ بورل نے نامہ نگاروں سے کہا کہ یورپ میں سیکورٹی کی موجودہ صورت حال، سب سے دشوار دور میں ہے۔ ہمیں روس-یوکرین سرحد پر ٹکراو بڑھنے کے تعلق سے گہری تشویش ہے۔ میری نظر ہم اس وقت سرد جنگ کے وقت سے سب سے سخت دور میں ہیں، لیکن ہمیں اس بات کا بھی یقین ہے سفارتکاری کا موقع ابھی بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ روس کے ساتھ گفتگو جاری رہنی چاہيئے اور ہمیں ایک دوسرے کی تشویش کو سمجھنا ہوگا تاکہ خطرناک ترین واقعے کو ہونے سے روک دیں۔ یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ لاوروف نے اس یونین کے ممبروں کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ان سے روس کی سلامتی تشویش کو سمجھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ میں اس خط کے جواب کے لئے ضروری ہماہنگی انجام دونگا اور میری ابھی بھی یہی تاکید ہے کہ سفارتکاری کا موقع پوری طرح فراہم ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل