ہومانٹرنیشنلبھارت میں شادی کے دوران بجلی بند ہونے سے دلہنیں تبدیل ہوگئیں

بھارت میں شادی کے دوران بجلی بند ہونے سے دلہنیں تبدیل ہوگئیں

بھارت میں شادی کے دوران بجلی بند ہونے سے دلہنیں تبدیل ہوگئیں

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت میں شادی کے دوران بجلی بند ہونے ہونے سے دلہنیں تبدیل ہوگئیں. اجین میں شادی کی تقریب کے دوران ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک ساتھ تین لڑکیوں کی شادی کی رسم ادا کی جا رہی تھی کہ اچانک بجلی گل ہونے سے دولہن ایک دوسرے سے بدل گئیں۔ بعد میں اس کا انکشاف ہوا تو سبھی کے پاؤں تلے زمین کھسک گئی۔ خیر آپسی رضامندی سے جس لڑکے کا جس لڑکی کے ساتھ رشتہ طے پایا تھا، اس کے ساتھ دوبارہ پھیرے لیے گئے۔

اجین: ریاست مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کے اسلانہ میں شادی کی تقریب کے دوران بجلی گل ہونے سے ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ شادی میں جاری پوجا کے دوران دو دلہنیں ایک دوسرے سے بدل گئیں۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے پھیرے کی رسم کے دوران دلہنیں اپنے اپنے شوہر کے ساتھ نہ بیٹھ کر دوسرے دولہے کے ساتھ بیٹھ گئیں اور پھیرا بھی لے لیا۔ بعد میں جب اس کے بارے میں پتہ چلا تو تنازع کھڑا ہوگیا۔ اس کے بعد دونوں خاندانوں نے رائے مشورے کے بعد پہلے سے طے ہوئے رشتے کے مطابق پھیرے لگوا کر دونوں دلہنوں کو رخصت کیا.

پھیرے سے پہلے افراتفری مچی: شادی کے گھر والوں نے بتایا کہ ہر روز شام 7 بجے سے 12 بجے تک بجلی گل ہو جاتی ہے۔ شادی والے دن بھی شام میں بجلی گل ہونے سے دلہنیں بدل گئیں۔ دونوں دلہن کے پھیرے علی الصبح پانچ بجے کروائے گئے۔ اجین ضلع کے بڑنگر روڈ پر واقع گاؤں اسلانا کے رہائشی رمیش لال ریلوت کی تین بیٹی اور ایک بیٹے کی شادی کا پروگرام 5 مئی کو تھا۔ اس میں کومل کی راہل سے، نکیتا کی بھولا، کرشمہ کی گنیش سے شادی طے تھی۔ نکیتا اور کرشمہ دونوں کی بارات بڑنگر کے گاؤں ڈانگواڑہ سے آئی تھی۔ دولہے کے ماموں نے بتایا کہ دوپہر کو بڑی بیٹی کومل کی بارات آئی تھی اور اس کے پھیرے پہلے لگ چکے تھے۔بروقت گھر والوں نے پکڑی بڑی غلطی: جیسے ہی بجلی دوبارہ آئی تو گھر والوں کو اس کا احساس ہوا اور طے دولہے کے ساتھ دولہنوں کو بیٹھایا اور پھیرے لیے گئے۔ آنا فانا میں رسمیں ادا کی گئیں۔ اس کے بعد دونوں دولہن اپنے اپنے شوہر کے ساتھ سسرال کے لئے روانہ ہوگئیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل