ہومانٹرنیشنلاومیکرون قسم سے پھیپھڑے متاثر ہونے کا امکان ڈیلٹا کی نسبت کم،...

اومیکرون قسم سے پھیپھڑے متاثر ہونے کا امکان ڈیلٹا کی نسبت کم، تحقیق

اومیکرون قسم سے پھیپھڑے متاثر ہونے کا امکان ڈیلٹا کی نسبت کم، تحقیق

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک)
کورونا وائرس کی نئی اومی کرون قسم سے پھیپھڑے متاثر ہونے کا امکان ڈیلٹا کی نسبت کم ہے جو کے تحقیق سے ثابت ہوگیا ہے. اطلاعت کے مطابق بین الاقوامی محققین کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ اس کے مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی متغیر قسم اومی کرون، چوہے نما جانور ہیمسٹر کے پھیپھڑوں میں متغیر قسم ڈیلٹا کی نسبت کم شدید علامات کا سبب بنتی ہے۔

کاوااوکا یوشی ہیرو اس گروپ کے رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف ٹوکیو کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں پروجیکٹ پروفیسر ہیں۔ محققین نے متغیر اقسام اومی کرون اور ڈیلٹا سے متاثرہ الگ الگ ہیمسٹروں میں علامات میں فرق کا معائنہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثر ہونے کے تین روز بعد متغیر قسم اومی کرون سے متاثرہ ہیمسٹرز کے پھیپھڑوں میں متغیر قسم ڈیلٹا کے مقابلے میں بہت کم مقدار میں وائرس تھا۔ ان کے مطابق سی ٹی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں ایسے کیسز تھے جن میں متغیر قسم ڈیلٹا سے متاثرہ جانوروں کو نمونیا ہوا تھا۔

تاہم انہیں معلوم ہوا ہے کہ متغیر قسم اومی کرون کے متاثرین کے پھیپھڑوں میں صرف ہلکی سوزش تھی۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ ہیمسٹرز پر کیے گئے اس کے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ متغیر قسم اومی کرون مرض پیدا کرنے کی کم صلاحیت رکھتی ہے اور متغیر قسم ڈیلٹا کی نسبت اس کی افزائشی صلاحیت کم تر ہے۔ اس کی علامات ہلکی ہونے کے باوجود، محققین اب بھی خاص طور پر معمر افراد اور کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کو چوکس رہنے کی تاکید کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل