ہومپاکستانوزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کے دوران استقبال کے لئے دعوتِ عام...

وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کے دوران استقبال کے لئے دعوتِ عام کی خبر میں کوئی صداقت نہیں

وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کے دوران استقبال کے لئے دعوتِ عام کی خبر میں کوئی صداقت نہیں

ماسکو اشتیاق ہمدانی
وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کے حوالے سے روس میں سوشل میڈیا اور وٹس اپ گروپس میں وزیراعظم کے استقبال کے لئے دعوتِ عام کے میسجز میں کوئی صداقت نہیں۔ صدائے روس کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ روس بھر میں بسنے والی تمام پاکستانی کمیونٹی اور پی ٹی آئی ممبران کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ روس کے حوالے جو میسجز گردش کر رہے ہیں وہ فیک ہیں۔

اس حوالے سے صدائے روس کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورے کے حوالے سے مقامی سیکورٹی اداروں نے ایسا کوئی بھی پروگرام زیر غور نہیں ہے۔ کیونکہ غیر ملکی دورے کے دوران کسی بھی عوامی ملاقات یا ایونٹ کی کلیرنس مقامی سیکورٹی اداروں نے دینی ہوتی ہے ۔ اور کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث ایسا کوئی بھی ایونٹ خاص کر جمعرات کو زیر غور نہیں ہے.

24 فروری کو سینٹرل مسجد پراسپیکٹ مِیرہ آنے والے پاکستانی اس بات کو مدنظر رکھیں کہ وہ وزیراعظم کا استقبال یا ملاقات نہیں کرسکیں گے۔ وزیراعظم کے دورہ کے حوالے سے کمیونٹی کے ساتھ کسی ملاقات طے ہونے کا اعلان سفارت خانے نے کرنا ہوتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل