ہومتازہ ترینقزاقستان فورسز کو شرپسندوں کو بغیر وارننگ گولی مارنے کا حکم

قزاقستان فورسز کو شرپسندوں کو بغیر وارننگ گولی مارنے کا حکم

آستانہ (SR)
قزاقستان فورسز کو شرپسندوں کو بغیر وارننگ گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا. قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے ملک میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سکیورٹی فورسز کو بغیر وارننگ کے گولی چلانے کا حق دے دیا ہے اور خبردار کیا کہ ایک زبردست انسداد دہشت گردی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر مظاہرین کو تباہ کر دیا جائے گا۔

قزاقستان کے شہر الماتی میں تازہ تشدد کے پھوٹ پڑنے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے بعد صدر توکایف نے سخت حکم جاری کیا ہے۔صدر نے سکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ انتباہ کیے بغیر گولی مار کر ہلاک کریں کیونکہ ریاست میں بدامنی جاری ہے۔صدر توکایف نے خبردار بھی کیا کہ ایک زبردست انسداد دہشت گردی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر مظاہرین کو تباہ کر دیا جائے گا۔ تقریباً ایک ہفتے کے مظاہروں میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں شہری اور پولیس بھی شامل ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل