ہومتازہ ترینروس کو یوکرین پر حملے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی،برطانیہ

روس کو یوکرین پر حملے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی،برطانیہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے مغربی ممالک کے انتباہ کو نظرانداز کرتے ہوئے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی. اطلاعات کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر روس نے یوکرین پر چڑھائی کی تو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کی سیکرٹری لِز ٹرس نے بیان دیا کہ ہم اپنے دوست (یوکرین) کے ساتھ ہر آنے والے دشمن کیخلاف کھڑے ہیں۔لِزٹرس نے یہ بھی کہا کہ روس جو اپنے پڑوسی ملک کیخلاف مہم چلا رہا ہے اسے ہم سختی سے مسترد کرتے ہیں اگر روس نے یوکرین پر چڑھائی کی تو روس کیلئے انتہائی برے نتائج ثابت ہوں گے۔سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ روس بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہے جس کے تحت وہ اپنا جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور بہانہ یہ بنا رہا ہے کہ یوکرین اس کے لیے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوںامریکی صدر جوبائیڈن نے بھی روس کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرائن کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ یوکرائن کی خودمختاری یقینی بنائی جائے گی اور اس کے لئے جوابی اقدم سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل