ہومتازہ ترینسویڈن میں جوہری بجلی گھر کے اوپر پراسرار ڈرون کی پرواز

سویڈن میں جوہری بجلی گھر کے اوپر پراسرار ڈرون کی پرواز

سٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک)
سویڈن میں جوہری بجلی گھر کے اوپر پراسرار ڈرون کی پرواز سے ملکی حکام کی دوڑیں لگ گیں. اطلاعات کے مطابق سویڈن کے ایٹمی بجلی گھروں کے اوپر دو ڈرون اڑتے نظر آئے جس کے بعد اس ملک کی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔

فرانس پریس کے مطابق، یہ دونوں ڈرون ’فورسمارک‘ اور ’اسکارشامن‘ بجلی گھروں کے اوپر اڑتے ہوئے دکھائی دیئے۔ سویڈن کی پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ یہ دونوں ڈرون مشرقی سویڈن میں ’فورسمارک‘ ایٹمی بجلی گھر اور جنوب مشرق کے’اسکارشامن‘ بجلی گھر کے اوپر اڑتے دیکھے گئے۔

پولیس کے مطابق، ’فورسمارک‘کے اطراف میں یہ ڈرون کچھ دیر اڑنے کے بعد بجلی گھر کے مشرق میں گراسو کی طرف غائب ہو گئے۔

سویڈن کی پولیس نے ’فورسمارک‘ بجلی گھر کے پاس گشتی ٹکڑی اور ہیلی کاپٹر اکائی تعینات کی ہے تاکہ اس ڈرون کا شکار کریں جو جمعہ کو ان تنصیبات کے اوپر اڑتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل