ہومانٹرنیشنلہندوستان اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازعہ بھی شدت اختیار کرگیا

ہندوستان اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازعہ بھی شدت اختیار کرگیا

کھٹمنڈو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہندوستان اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازعہ بھی شدت اختیار کرگیا. ہندوستان اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازع ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیپال نے اتراکھنڈ کے لیپولیکھ میں سڑک کو لمبا کرنے کے اعلان کے حوالے سے ہندوستان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کو کہا ہے۔ نیپال اتراکھنڈ میں واقع لیپولیکھ کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔ ہندوستان، نیپال اور چین کی سرحد پر 338 مربع کلومیٹر پر پھیلا یہ علاقہ گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر سے بھی بڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپالی کوہ پیما کا 25 بار ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ سر کرنے کا اعزاز

ہندوستان کو ہم سے کوئی خطرہ نہیں، طالبان کی ہندوستانی سفیر سے ملاقات

ہندوستان نیپال اور چین کی سرحدوں سے متصل اس خطے میں ہمالیائی ندیوں پر مشتمل ایک وادی ہے، جو نیپال اور بھارت میں بہتی کالی یا مہاکالی یا شاردا دریا کا ماخذ ہے۔ اس علاقے کو کالاپانی بھی کہا جاتا ہے۔اس علاقے میں لیپولیکھ پاس بھی ہے۔ یہاں سے شمال مغرب کی طرف کچھ فاصلے پر ایک اور درہ ہے جسے لمپیادھورا پاس کہتے ہیں۔ ہندوستان نیپال کی سرحد کا تعین دو دریاؤں سے ہوتا ہے۔ انگریزوں اور نیپال کے گورکھا بادشاہ کے درمیان 1816 کے سوگولی معاہدے میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان سرحد کا تعین دریائے کالی کے ذریعے کیا گیا تھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل