ہومتازہ ترینروسی بحریہ آئرلینڈ کی اکنامک زون سے باہرمشق کرے گی

روسی بحریہ آئرلینڈ کی اکنامک زون سے باہرمشق کرے گی

روسی بحریہ آئرلینڈ کی اکنامک زون سے باہرمشق کرے گی

ماسکو(صداۓ روس)
ڈبلن میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے آئرلینڈ کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر بحر اوقیانوس میں فروری کے اوائل میں طے شدہ اپنی بحری مشقوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے. آئرش حکومت کے ساتھ ساتھ آئرش ساؤتھ اینڈ ویسٹ فش پروڈیوسرز آرگنائزیشن کی درخواستوں کے جواب میں روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر روسی بحریہ کی مشقوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 3-8 فروری کے لیے ترتیب دی گئی بحری مشقیں آئرش خصوصی اقتصادی زون (EEZ) سے باہر منعقد ہونگی، جس کا مقصد روایتی ماہی گیری کے علاقوں میں آئرش جہازوں کے ذریعے ماہی گیری کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ ڈالنا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل