ہومتازہ ترینمغربی مداخلت کے بغیرروس، یوکرین اچھے پڑوسی ہو سکتے ہیں، روسی سفیر

مغربی مداخلت کے بغیرروس، یوکرین اچھے پڑوسی ہو سکتے ہیں، روسی سفیر

مغربی مداخلت کے بغیرروس، یوکرین اچھے پڑوسی ہو سکتے ہیں، روسی سفیر

ماسکو(صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین اچھے پڑوسیوں کے طور پر رہ سکتے تھے لیکن مغربی ممالک نے یوکرینیوں کو 2014 میں کیف میں ریاستی بغاوت پر اکسایا تھا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہمارے مغربی ساتھیوں نے یوکرین میں 2014 میں خونریز آئین مخالف بغاوت کو اکسایا اور اس کی حمایت کی، جس وجہ سے کیف میں قوم پرستوں، بنیاد پرستوں، روسوفوبس اور نازیوں کو اقتدار میں لایا گیا. روسی عہدیدار نے کہا کہ ہم یوکرین سے اچھے پڑوسی تعلقات اور باہمی فائدہ مند تعاون کا فروغ چاہتے ہیں مگر مغربی ممالک دونوں ممالک کے درمیان یہ سب نہیں دیکھ سکتے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل