ہومتازہ ترینامریکی پابندیوں کی دھمکیوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،...

امریکی پابندیوں کی دھمکیوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، روس

امریکی پابندیوں کی دھمکیوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
امریکہ میں روسی سفارتخانے نے کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات میں تناؤ ماسکو نہیں بلکہ واشنگٹن نے پیدا کیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی پابندیوں کی دھمکیاں روس کو پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کریں گی۔ سفارتخانے نے کہا کہ یہ واشنگٹن ہے جو کشیدگی پیدا کرتا ہے ماسکو نہیں۔ ہم امریکی پابندیوں کی دھمکیوں کو سن کر پیچھے ہٹنے اور ان پر کوئی خاص توجہ دینے والے نہیں ہیں۔

یہ بیان امریکی محکمہ خارجہ کی ٹویٹر پوسٹ کے جواب میں سامنے آیا، جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ روس نے 2014 میں یوکرین پر حملہ کیا اورکرائمیا پر قبضہ کیا اور اب روس یوکرین کی سرحد پر 100,000 سے زیادہ فوجی جمع کر چکا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل