ہومتازہ ترینہرگذرتے دن کے ساتھ امریکا کا اثر و رسوخ کم اور روس...

ہرگذرتے دن کے ساتھ امریکا کا اثر و رسوخ کم اور روس کا بڑھ رہا ہے، ماہرین

ہرگذرتے دن کے ساتھ امریکا کا اثر و رسوخ کم اور روس کا بڑھ رہا ہے، ماہرین

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک)
اوٹاوا یونیورسٹی کے پروفیسر پال رابنسن جو روسی اور سوویت یونین کی فوجی تاریخ اور فوجی اخلاقیات کے بارے میں لکھتے ہیں اور Irrussianality بلاگ کے مصنف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہرگذرتے دن کے ساتھ امریکا کا اثر و رسوخ کم اور روس کا بڑھ رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں نیٹو کی مداخلت اور مشرقی سرحدوں کی طرف نیٹو کی توسیع دونوں پر کشیدگی کے دوران ماسکو سخت ردعمل پر غور کر رہا ہے.

پروفیسر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 200 سالوں سے منرو نظریے کے تحت لاطینی امریکہ پر امریکی اثر و رسوخ موجود رہا ہے، لیکن جیسا کہ روس اور چین امریکہ کی قیادت میں عالمی نظام کی مخالفت کرتے ہیں خطے میں امریکی تسلط قدرے متزلزل نظر آنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی حملے کا خوف اپنے چوتھے مہینے میں داخل ہو رہا ہے، اور روسی ٹینک ابھی تک کیف میں داخل نہیں ہوئے، مغرب کی طرف سے سلامتی کے مطالبات کو مسترد کرنے پر ماسکو کے ممکنہ ردعمل سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ روس دنیا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل