ہومتازہ ترینیورپ روسی گیس کا متبادل نہیں ڈھونڈ سکتا، ماہرین

یورپ روسی گیس کا متبادل نہیں ڈھونڈ سکتا، ماہرین

یورپ روسی گیس کا متبادل نہیں ڈھونڈ سکتا، ماہرین

ماسکو(صداۓ روس)
ماہرین نے کہا کہ امریکہ یورپ میں اپنی مائع قدرتی گیس (LNG) کو فروغ دینے کے لیے یوکرین کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن یورپی باشندے روسی پائپ لائن گیس کو انتہائی صورت حال میں بھی ترک نہیں کرسکتے. والڈائی ڈسکشن کلب پروگرام کے ڈائریکٹر ایوان تیموفیف نے کہا کہ درحقیقت یوکرین کے ارد گرد ہونے والی نئی پیش رفت سے امریکی انتظامیہ اور امریکی گیس سپلائرز روس سے یورپی منڈی لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم اس کوشش میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ یورپ روسی گیس کا متبادل حاصل نہیں کرسکتا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ روسی گیس پائپ لائن کو ناکام کرنے کی کوشش کررہا ہے, جس کا واضح ثبوت امریکی صدر جو بائیڈن کی جرمن چانسلر اولاف شولز سے حالیہ ملاقات کے دوران یورپ کو قطر سے گیس کی فراہمی کی پیشکش تھی. لیکن امریکی صدر کو اس حوالے سے جرمن رہنما سے کوئی واضح جواب نہیں ملا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل