ہومانٹرنیشنلاسلامی تعاون تنظیم کو بھارت میں حجاب سے روکنے پر تشویش

اسلامی تعاون تنظیم کو بھارت میں حجاب سے روکنے پر تشویش

اسلامی تعاون تنظیم کو بھارت میں حجاب سے روکنے پر تشویش

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسلامی تعاون تنظیم کا بھارت میں حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے. عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی نے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبات کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں انتہاپسند جتھے کی جانب سے باحجاب طالبہ مسکان کو کالج میں داخلے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔ بھارت میں اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں کو امتیازی اور ناروا سلوک کا سامنا ہے۔

اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے بھارت میں مسلم نسل کشی کی دھمکی، بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا واقعات اور حجاب پر پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو روکے۔ عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی ریاست کرناٹک، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیان میں اترکھنڈ میں ہندو انتہا پسند رہنما کی جانب سے مسلم نسل کشی کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی قوتوں بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور پُرتشدد واقعات کا نوٹس لے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل