ہومتازہ ترینروس نے یوکرین کے قریب ہزاروں فوجیوں کا اضافہ کر دیا، امریکا

روس نے یوکرین کے قریب ہزاروں فوجیوں کا اضافہ کر دیا، امریکا

روس نے یوکرین کے قریب ہزاروں فوجیوں کا اضافہ کر دیا، امریکا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے قریب ہزاروں فوجیوں کا اضافہ کر دیا ہے. امریکہ نے روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد کے قریب فوج میں کمی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔ امریکہ کے ایک اعلیٰ انتظامی عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کر لی ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد کے ساتھ اپنے فوجیوں کی تعداد میں 7 ہزار اہلکاروں تک کا اضافہ کیا ہے۔

اس سے قبل روس کی وزارت دفاع نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ اس کے فوجی دستے مشقیں مکمل کرنے کے بعد پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ لیکن امریکی عہدیداروں نے کہا کہ بعض روسی دستے، بدھ کے روز بھی یوکرین کی سرحد کے قریب پہنچے ہیں۔ انہوں نے اس کا کوئی ثبوت نہیں پیش کیا لیکن یہ کہا کہ یہ اطلاع ’مناسب حدت تک باوثوق‘ ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ بقول انکے روس کسی بھی وقت جھوٹے بہانوں کے تحت یوکرین پر چڑھائی کر سکتا ہے۔

امریکی عہدیداروں کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں روس کے جھوٹے دعووں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں یہ رپورٹ بھی شامل ہے کہ یوکرین کی فوج نے روسی باشندوں کو قتل کیا ہے اور یہ بیان بھی کہ امریکہ اور یوکرین حیاتیاتی یا کیمیائی ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان رپورٹوں پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل